اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک نے بھی مسلمانوں کے ساتھ بھارتی رویہ کا نوٹس لیا ہے، بھارت مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے تو او آ ئی سی کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی بھارت کو نشانہ بنائے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ …
خلیجی ممالک نے بھی مسلمانوں کے ساتھ بھارتی رویہ کا نوٹس لیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک نے بھی مسلمانوں کے ساتھ بھارتی رویہ کا نوٹس لیا ہے، بھارت مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے تو او آ ئی سی کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی بھارت کو نشانہ بنائے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی حتی الوسیع کوشش کر رہے ہیں، اب تک ہم 28 پروازوں سے 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ اگلے 5، 6 دنوں میں مزید 5 ہزار سے زائد پاکستانی واپس لانے کا منصوبہ ہے، ہم نے قطر ایئرویز کو بھی آپریٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔ وزیر خارجہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ بھارتی رویہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ بھارتی رویہ پر بے حد صدمہ پہنچا، جس طرح بھارت میں مسلمانوں کو توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ نہایت قابل مذمت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیجی ممالک نے بھی بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خلیجی ممالک کے وزراءخارجہ کو خط لکھ رہا ہوں کہ وہ بھارت سے رابطہ کریں اور اسے کہیں کہ اپنا رویہ تبدیل کرے، اگر بھارت مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے تو پھر او آ ئی سی کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی بھارت کو نشانہ بنائے۔








