بیجنگ۔15دسمبر (اے پی پی):چین نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) سے متعلق طویل عرصے سے جاری مذاکرات کو حتمی شکل دے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ وانگ یی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی اور یکطرفہ اقدامات کے باعث آزاد تجارت …
خلیج تعاون کونسل آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق طویل عرصے سے جاری مذاکرات کو حتمی شکل دے،چین

مزید خبریں
بیجنگ۔15دسمبر (اے پی پی):چین نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) سے متعلق طویل عرصے سے جاری مذاکرات کو حتمی شکل دے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ وانگ یی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی اور یکطرفہ اقدامات کے باعث آزاد تجارت اس وقت حملے کی زد میں ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ نے گزشتہ روز ریاض میں جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی ، سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ سیکرٹری جنرل جی سی سی سے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ مذاکرات 20 سال سے زائد عرصے سے جاری ہیں اور اب حتمی فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔وانوزیر خارجہ نے کہا کہ ایک کامیاب آزاد تجارتی معاہدہ دنیا کو کثیرالجہتی نظام کے دفاع کے حوالے سے ایک واضح اور مضبوط پیغام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین جی سی سی کی سٹریٹجک خودمختاری اور باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور انضمام کے عمل کو آگے بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین جی سی سی کے ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔
چین اور سعودی عرب نے علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطے اور ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ بعد ازاں جاری بیانات میں چین نے مشرقِ وسطیٰ میں سفارت کاری اور سلامتی کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔وانگ ای کی سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات بھی اتوار کو سعودی دارالحکومت میں ہوئی۔چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو بتایا کہ چین سعودی عرب کو مشرقِ وسطیٰ کی سفارت کاری میں ترجیح اور عالمی سفارت کاری میں ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔
انہوں نے توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے ساتھ ساتھ نئی توانائی اور سبز تبدیلی (گرین ٹرانسفارمیشن) کے میدان میں مزید تعاون کی حوصلہ افزائی بھی کی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے علیحدہ ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ چین سعودی عرب کی ترقی اور بحالی میں سب سے قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر کردار ادا کرنے اور خطے میں امن و سلامتی کے لئے مزید استحکام پیدا کرنے والے عوامل شامل کرنے کے لئے تیار ہے۔مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا سے باہمی استثنا پر بھی اتفاق کیا ہے۔








