خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک قطر کے ساتھ تنازعے کو حل کر سکتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ

برلن ۔ 08 جون (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دورہ جرمنی کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’خلیجی ممالک قطر کے ساتھ تنازعے کوبغیرکسی بیرونی امداد کے خود ہی حل کر سکتے ہیں۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق عادل الجبیر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ہم نے کسی سے بھی ثالثی کرنے کو نہیں کہا ہے۔ ہمارے خیال میں اس مسلے کو …

برلن ۔ 08 جون (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دورہ جرمنی کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’خلیجی ممالک قطر کے ساتھ تنازعے کوبغیرکسی بیرونی امداد کے خود ہی حل کر سکتے ہیں۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق عادل الجبیر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ہم نے کسی سے بھی ثالثی کرنے کو نہیں کہا ہے۔ ہمارے خیال میں اس مسلے کو خلیج تعاون کونسل میں شامل ریاستیں حل کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور دیگر عرب طاقتوں کے درمیان جاری سفارتی تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

Leave a Reply