خنجراب سے اسلام آباد تک نئی آپٹیکل کیبل آپریشنلائز کر دی گئی ہے،،چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات وچیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک نئی آپٹیکل کیبل آپریشنلائز کر دی گئی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی اور گوادر تک …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات وچیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک نئی آپٹیکل کیبل آپریشنلائز کر دی گئی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی اور گوادر تک کیبلز بچھائی جائیں گی، آپٹیکل کیبلز کا کام ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے آئی ٹی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔ سی پیک کے فیز ون منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سی پیک فیز ٹو میں نئے ریلوے ٹریک بنائے جائیں گے جس سے ریلوے کی کارکردگی اور رفتار میں تیزی آئے گی۔

مزید خبریں