اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) خواتین ارکان پارلیمان نے یوم دفاع روایتی جوش و جذبہ سے منایا ہے۔ اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر خواتین ارکان پارلیمنٹ نے مسلح افواج کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 1965ءکی پاک بھارت جنگ میں ان کی قربانیوں اور جدوجہد کو سراہا ہے۔ وومن پارلیمنٹری کاکس کی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے اے پی پی سے گفتگو کرتے …
خواتین ارکان پارلیمان نے یوم دفاع روایتی جوش و جذبہ سے منایا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) خواتین ارکان پارلیمان نے یوم دفاع روایتی جوش و جذبہ سے منایا ہے۔ اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر خواتین ارکان پارلیمنٹ نے مسلح افواج کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 1965ءکی پاک بھارت جنگ میں ان کی قربانیوں اور جدوجہد کو سراہا ہے۔ وومن پارلیمنٹری کاکس کی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم یوم دفاع کو بھرپور ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب اپنے قومی ہیروز اور شہدا کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن تاریخی حوالے سے ایک خصوصی دن ہے جو قوم کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر نجمہ حمید نے کہا کہ قوم ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی کاوشوں میں اضافہ کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والی تمام تر تقریبات وطن عزیز کے لئے جان قربان کرنے والے شہدا اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی جا رہی ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ غزالہ سیفی نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے جس کے تحفظ اور سلامتی کے لئے ہماری مسلح افواج کے ہیروز نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم یہ عہد کرتی ہے کہ یوم دفاع کے جذبہ کے تحت ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔








