آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ خواتین کو ہمارے معاشرے میں نہایت اہم مقام حاصل ہے ،ملکی ترقی وخوشحالی میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں،خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں
خواتین کو ہمارے معاشرے میں نہایت اہم مقام حاصل ہے ،ملکی ترقی وخوشحالی میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17 نومبر (اے پی پی):آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ خواتین کو ہمارے معاشرے میں نہایت اہم مقام حاصل ہے ،ملکی ترقی وخوشحالی میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں،خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمارٹ ویمن پولیس سٹیشن سول لائن کے دورے کے موقع پر میں مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت ایس ایس پی آپریشنز ضیاء اللہ مندوخیل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل پولیس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ خواتین پولیس اہلکار معاشرے میں امن و امان کے قیام خواتین کو انصاف کی فراہمی اور ان کے تحفظ کے لیے اہم خدمات انجام دے رہی ہیں۔
آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ تاہم خواتین کو معاشرے میں اپنے امور بلا خوف و خطر سرانجام دینے کیلئے ایک سازگار ماحول فراہم کرنا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے تاکہ خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں خواتین کا تحفظ اور ان کے مسائل کا فوری حل بلوچستان پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔خواتین کی عزت و تکریم اور عصمت و عفت کی حفاظت،معاشی خود مختاری اورجنسی استحصال سے تحفظ یقینی بناناخواتین کو معاشرے میں تمام حیثیتوں میں اس کا جائز مقام دلوانا ہمارا بنیادی فریضہ ہے ،صوبہ بھر کے تھانوں میں لیڈی پولیس اہلکاروں پر مشتمل سٹاف تعینات کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین اپنے مسائل کے حل کے لئے خواتین عملہ سے بلا جھجھک رابطہ کر سکیں اور ان سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان پولیس خواتین کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔







