خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی اسکالر سدرہ مصطفیٰ کے تحقیقی مقالے کا کامیاب پبلک ڈیفنس منعقد ہوا، جس کے بعد انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان ’’متبادل پائریڈین مرکبات کی ترکیب، خصوصیات اور حیاتیاتی سرگرمیوں کا مطالعہ
خواتین یونیورسٹی ملتان میں پی ایچ ڈی اسکالر سدرہ مصطفیٰ کے تحقیقی مقالے کا کامیاب پبلک ڈیفنس ڈگری کے لیے سفارش

مزید خبریں
ملتان۔ 18 جون (اے پی پی):خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی اسکالر سدرہ مصطفیٰ کے تحقیقی مقالے کا کامیاب پبلک ڈیفنس منعقد ہوا، جس کے بعد انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان ’’متبادل پائریڈین مرکبات کی ترکیب، خصوصیات اور حیاتیاتی سرگرمیوں کا مطالعہ‘‘ تھا، جس میں جدید کیمیائی مرکبات کی تیاری، ساختی خصوصیات اور حیاتیاتی افادیت پر تحقیق پیش کی گئی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول تھیں، جبکہ شعبہ کیمسٹری کے اساتذہ، محققین، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سدرہ مصطفیٰ کے تحقیقی کام کی نگرانی ڈاکٹر ثمینہ اسلم نے کی جبکہ ڈاکٹر عزیز الرحمٰن نے بیرونی ممتحن کے طور پر مقالے کا جائزہ لیا۔
پبلک ڈیفنس کے دوران سدرہ مصطفیٰ نے اپنے تحقیقی نتائج پر تفصیلی پریزنٹیشن دی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے اس موقع پر کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق قومی ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے سدرہ مصطفیٰ کو کامیاب تحقیقی کام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیور سٹی ملتان خواتین محققین کو عالمی معیار کی تحقیق کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کے فروغ، جدید لیبارٹری سہولیات اور معیاری تحقیق کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شعبہ کیمسٹری کے اساتذہ نے بھی سدرہ مصطفیٰ کی تحقیق کو سراہتے ہوئے اسے ادویاتی اور حیاتیاتی تحقیق کے میدان میں اہم پیش رفت قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر پی ایچ ڈی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش منظور کر لی گئی۔








