اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے، خواجہ صاحب کو غریبوں کا احساس نہیں ورنہ یہ بیان نہ دیتے، پوری قوم معیشت کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے، معیشت ٹھیک کرنے کے لئے خواجہ صاحب اپنی قیادت کو راضی کریں …
خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے، خواجہ صاحب کو غریبوں کا احساس نہیں ورنہ یہ بیان نہ دیتے، پوری قوم معیشت کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے، خواجہ صاحب کو غریبوں کا احساس نہیں ورنہ یہ بیان نہ دیتے، پوری قوم معیشت کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے، معیشت ٹھیک کرنے کے لئے خواجہ صاحب اپنی قیادت کو راضی کریں کہ وہ بیرون ملک رکھا اپنا سرمایہ پاکستان واپس لے آئیں۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے لے رہے ہیں، وہ پہلے دن سے ایک بات کر رہے ہیں کہ قوم کو کورونا سے بھی محفوظ رکھنا ہے اور انہیں بھوک سے بھی بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی معیشت دباؤ میں ہے، وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے لے رہے ہیں، قوم کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کمزور، دیہاڑی دار طبقے، بزنس اور معیشت کو سہارا دینے کیلئے 1.24 ٹریلین کے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پیکیج کا اعلان کیا گیا جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب! درحقیقت آپ اور آپ کی قیادت کنفیوژڈ ہے کہ کیا کریں، ملک واپس آنے کے بعد انہیں واپس جانے کی سمجھ نہیں آ رہی، پاکستان میں ان کے پاس کرنے کو کچھ ہے نہیں،دونوں بھائی لاک ڈائون میں ہیں، کورونا کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔








