لورالائی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی و ناقص خوراک کی فراہمی پر فوڈ اتھارٹی کی مختلف اشیاخوردونوش کے مراکز کے خلاف کاروائیاں

لورالائی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی و ناقص خوراک کی فراہمی پر فوڈ اتھارٹی کی مختلف اشیاخوردونوش کے مراکز کے خلاف کاروائیاں

کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):لورالائی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی و ناقص خوراک کی فراہمی پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل انسپیکشن ٹیم کی لورالائی شہر کے مختلف مضافات میں قائم اشیا خوردونوش کے مراکز کے خلاف کارروائیاں،2 بیکنگ یونٹس اور 2 سموسہ اینڈ پکوڑا شاپس مالکان پر جرمانہ جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراکردیا۔

ترجمان بی ایف اے کے مطابق جرمانے کیے گئے بیکنگ یونٹس اور سموسہ اینڈ پکوڑا شاپس کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، ٹوٹے ہوئے کپ کے استعمال، حشرات کی موجودگی، گندے پانی کے ٹینک کی موجودگی، اشیاکو پیک کرنے میں کیمیکل پرنٹڈ پیپر اخبار کے استعمال، زنگ آلود و لیکچ مشنری کی موجودگی، سکمڈ ملک پاوڈر کے استعمال، اشیاکی تیاری میں مضر صحت کھلا کوکنگ آئل کے استعمال پر ایکشن علاوہ ازیں 5مراکز مالکان کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔