خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر کا دورہ، فلڈ پریپیئرڈنیس اور امدادی استعداد کا جائزہ
خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیوہیڈ کوارٹر کا دورہ، فلڈ پریپیئرڈنیس اور ریسکیو کی استعداد کار کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔8جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر کا خصوصی دورہ کیا اور فلڈ پریپیئرڈنیس اور ریسکیو کی استعداد کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
خواجہ سلمان رفیق کو سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے فلڈ پریپیئرڈنیس اور رسپانس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ فلڈ ریسکیو آپریشن کیلئے متعلقہ سامان خریدا جا چکا ہے۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فلڈ رسپانس کیلئے خریدے گئے جدید ریسکیو آلات کا تفصیلی معائنہ کیا۔صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید ترین فلڈ ریسکیو وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔جدید آلات اور پیشگی منصوبہ بندی سے ریسکیو1122 کی فلڈ ریسپانس صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید جیٹ سکئی، ایلومینیم ریسکیو بوٹس،لائف جیکٹس اور جدید کمیونیکیشن آلات خریدے گئے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بروقت، موثر اور محفوظ ریسکیو سروسز فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔قبل از وقت تیاری،جدید وسائل اور تربیت یافتہ اہلکار موثر فلڈ ریسکیو آپریشن کی ضمانت ہیں۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروس متعلقہ اداروں کے ساتھ صوبہ بھر میں100 سے زائد فلڈ موک ایکسرسائزز کر چکی ہے۔فلڈ موک ایکسرسائزز سے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن،رسپانس اور آپریشنل صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔








