پبلک پارک کی بحالی سے شہریوں کو بہتر، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) مرزا ولید بیگ کے ہمراہ ننکانہ صاحب کے مختلف پبلک پارکس کا تفصیلی دورہ کیا

نمائندہ۔ 08 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) مرزا ولید بیگ کے ہمراہ ننکانہ صاحب کے مختلف پبلک پارکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں، باغبانی، صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے نے پارکس میں شجرکاری، گرین بیلٹس کی بہتری اور تفریحی سہولیات میں اضافے سے متعلق مختلف تجاویز کا بھی معائنہ کیا۔ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی حال ہی میں نئے اضلاع بشمول ننکانہ صاحب میں پارکس کی بہتری اور نئے گرین منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

پارکس نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ عوام خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پبلک پارک کی بحالی سے شہریوں کو بہتر، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارکس کسی بھی شہر کا حسن ہوتے ہیں اور ان کی بہتری سے نہ صرف ماحول خوشگوار بنتا ہے بلکہ شہریوں خصوصاً بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کو صحت مند تفریح کے مواقع بھی حاصل ہوتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پبلک پارک کی بحالی کا کام مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ شہری جلد از جلد جدید اور بہتر تفریحی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔