آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں ۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔