خواجہ محمد رفیق شہید کی 53ویں برسی، قومی سلامتی اور پائیدار جمہوریت پر ایوانِ اقبال میں قومی سیمینار

لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):سیاسی رہنما،جمہوریت کے علمبردارخواجہ محمد رفیق شہید کی 53ویں یوم شہادت کے موقع پر قومی سیمینار بعنوان "قومی سلامتی کے تقاضے اور پائیدار جمہوری نظام کی ضرورت" اتوار کو ایوان اقبال میں منعقد ہوا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے وفاقی وزیر قانون اعظم …

لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):سیاسی رہنما،جمہوریت کے علمبردارخواجہ محمد رفیق شہید کی 53ویں یوم شہادت کے موقع پر قومی سیمینار بعنوان "قومی سلامتی کے تقاضے اور پائیدار جمہوری نظام کی ضرورت” اتوار کو ایوان اقبال میں منعقد ہوا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ،خواجہ سعد رفیق،خواجہ سلمان رفیق،سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی،سینئر صحافی حامد میر،نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑاور جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے خطاب کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ 1974 سے ہر سال خواجہ محمد رفیق شہید کی برسی باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سیمینار میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواجہ محمد رفیق شہید ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت تھے جن کا احترام ان کے سیاسی مخالفین بھی کرتے تھے۔

انہوں نے بطور طالب علم تحریکِ پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا اور ہر دور میں جمہوریت پسند قوتوں کا ساتھ دیتے ہوئے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ خواجہ محمد رفیق ایک بااصول سیاستدان تھے جنہوں نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دی۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواجہ محمد رفیق شہید کے افکار اور جمہوری جدوجہد کو مشعلِ راہ بنا کر ملک میں مضبوط اور پائیدار جمہوری نظام کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔