راولپنڈی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) خوریٹہ ، کوٹلی،بٹال اور راولاکوٹ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائرکی خلاف ورزی اورشہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دوخواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بنانے کے بعد پاک فوج نے ان بھارتی …
خوریٹہ ،کوٹلی،بٹال اور راولاکوٹ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ ، دوخواتین سمیت تین شہری زخمی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) خوریٹہ ، کوٹلی،بٹال اور راولاکوٹ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائرکی خلاف ورزی اورشہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دوخواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بنانے کے بعد پاک فوج نے ان بھارتی پوسٹوں کو موثراندازمیں نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ ہورہی تھی۔








