خوش ہوں پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملا ہے، محمد وسیم جونیئر

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):قومی کرکٹر محمد وسیم وزیر جونیئر اور محمد حارث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کےلیے پرعزم ہیں ۔ ہفتہ کو ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد وسیم وزیر جونیئر نے کہا کہ خوش ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی سلیکشن …

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):قومی کرکٹر محمد وسیم وزیر جونیئر اور محمد حارث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کےلیے پرعزم ہیں ۔

ہفتہ کو ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد وسیم وزیر جونیئر نے کہا کہ خوش ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عبد الرزاق سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، بطور آل راؤنڈر میں بین سٹوکس کو فالو کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے نارتھ وزیرستان میں ٹیپ بال کرکٹ سے آغاز کیا اور پھر پشاور میں ہارڈ بال کرکٹ کھیلی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ رضوان کے ساتھ پریکٹس کرتا ہوں،ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے اور سب سینیئرز سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

محمد حارث نے کہا کہ ہارڈ ہٹنگ کو بہتر کرنے کے لیے میں مزید محنت کر رہا ہوں۔ محمد حارث نے کہا کہ میرے علاقے میں اتنی سہولیات نہیں تھیں جس کے باعث پشاور جانا پڑا اور وہاں سےکرکٹ کا آغاز کیا۔