پشاور۔7نومبر (اے پی پی):خیبرپختونخوامیں کورونا ویکسین کی فل ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد6,720,44 ہوگئی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر57,700افرد کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے ۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوامیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران86,188شہریوں کی کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن کی گئی جبکہ اب تک صوبے میں کل16,520,866شہریوں کی کامیابی سے ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران33,914شہریوں کوویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی جبکہ پہلی ڈوذ لگانے والوں کی کل تعدادصوبے میں10,795,235ہے،اسی طرح صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران52,274شہریوں کو دوسری ڈوز لگائی گئی جبکہ دوسرے ڈوذ لگانے والوں کی کل تعداد صوبے میں5,723,740ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے کو اب تک کورونا ویکسین کی23,140,956ڈوزز موصول ہو چکی ہیں،
صوبے میں ویکسی نیشن سہولیات کی تعداد1,017،ٹوٹل کورونا ویکسی نیشن سنٹرز 983،ٹوٹل کورونا ماس ویکسی نیشن سنٹرز34جبکہ ٹوٹل ویکسی نیشن موئل ونز کی تعداد78ہیں۔اب تک صوبے کی46.21فیصد آبادی کوکورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے جبکہ صوبے میں1ڈوز ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ افراد کی تعداد90.17فیصد ہو گئی ہے۔
اسی طرح صوبے میں12سال سے اوپر1ڈوذ ویکسی نیٹڈافراد کی تعداد43.68فیصداورسیکنڈڈوزفل ویکسینیٹڈ12سال سے اوپر افراد کی تعداد27.19فیصد ہو گئی،اسی طرح صوبے میں18سال سے اوپر 1ڈوذ ویکسینیٹڈ افرادکی تعداد53.65فیصد اورسیکنڈڈوز فل ویکسینیٹڈ18سال سے اوپر افراد کی تعداد34.08فیصد ہو گئی۔