خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا،
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 15 جون تک ملتوی

مزید خبریں
پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا، اسمبلی اجلاس جو پہلے 8 جون کو دوپہر 2 بجے منعقد ہونا تھا، اب سپیکر کے حکم پر 15 جون دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئینی و قواعدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اسمبلی سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اب اجلاس 15 جون کو ہوگا۔اسمبلی سیکرٹیریٹ نے تمام اراکین کو اجلاس کی نئی تاریخ سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، اس سے قبل بھی یکم جون کا اجلاس 31 مئی کی رات ملتوی کیا گیا، جس کے لئے بعد میں 8 جون کی تاریخ رکھی گئی اور اب خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس پھر ملتوی کر کے 15 جون تک موخر کر دیا گیا ہے۔








