خیبرپختونخوا میں ِ جنگلات کے رقبے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹرپیغام

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں ِ جنگلات کے رقبے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ماحولیاتی تغیرات سے نمٹنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے بات اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے ایک پیغام میں کہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ نسریوں سے لیکر جنگلات تک حکومتی و نجی شعبے کی شراکت سے …

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں ِ جنگلات کے رقبے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ماحولیاتی تغیرات سے نمٹنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے بات اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے ایک پیغام میں کہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ نسریوں سے لیکر جنگلات تک حکومتی و نجی شعبے کی شراکت سے بلین ٹری سونامی منصوبے کو ہر مرحلے پر غیر معمولی کامیابیاں میسر آئیں۔ اس سے ہمیں دس ارب درخت اگانے کا حوصلہ ملا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے زیرِ جنگلات رقبے میں 4 فیصد اضافہ ہوا اور ہمیں ماحولیاتی تغیر کے مقابلے میں مدد ملی۔

Leave a Reply