خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیوں اورکالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبر پختونخوا کے ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوزاینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھرکی سرکاری اورنجی یونیورسٹیوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں اورکالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوزاینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھرکی سرکاری اورنجی یونیورسٹیوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں اورکالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن شیڈول کے تحت سمر زون میں آنے والے ادارے 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جبکہ سرمائی زون میں آنے والے اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔ محکمہ کے مطابق بی ایس چارسالہ پروگرام متعلقہ یونیورسٹیوں اورکالجوں کے تعلیمی کیلنڈرکے مطابق جاری رہیں گے، تمام امتحانات بشمول پریکٹیکل امتحانات متعلقہ یونیورسٹیوں، کالجوں اور بورڈزکے پہلے سے مطلع شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

مزید خبریں