پی ایس ڈی پی کے تحت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1,335 ملین روپے مختص

پی ایس ڈی پی کے تحت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1,335 ملین روپے مختص

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے ترقیاتی منصوبوں کے لئےمجموعی طور پر 1,335 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی 27-2026 کے مطابق نائیلوپ پی آئی ای اے ایس (NILOP-PIEAS) ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سینٹر کے منصوبے کے لئے نئے مالی سال کے بجٹ میں 635 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2,891 ملین روپے ہے۔

اسی طرح میڈیکل آئسوٹوپس (Lutetium & Technetium) فیسلیٹی کے قیام کے منصوبے کے لئے بجٹ میں 390 ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں جس کی کل لاگت 1,638 ملین روپے ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت فصلوں کی موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ سمارٹ ہائبرڈ اقسام کی تیاری کے لئے سپیڈ بریڈنگ پلیٹ فارم کے منصوبے کے لئے پی ایس ڈی پی میں 200 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اس سکیم کی مجموعی لاگت 990 ملین روپے ہے۔

اسی طرح کراچی کوسٹل پاور پروجیکٹ (یونٹ 1 اور 2) کے لئے نئے مالی سال کے بجٹ میں 10 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مروت رینج میں ریڈیو ایکٹو منرلز کی تلاش کے نئے غیر منظور شدہ منصوبے کے لئے پی ایس ڈی پی میں 100 ملین روپے رکھے گئے ہیں جس کی کل لاگت کا تخمینہ 850 ملین روپے ہے۔

مزید خبریں