سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی پارلیمانی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا تاج محمد آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی پارلیمانی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر تاج آفریدی ایک مخلص، باوقار اور عوام دوست پارلیمنٹرین تھے جنہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی خدمت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مرحوم کی اچانک وفات ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔







