خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیر سے بدھ تک آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے

129

پشاور۔ 21 جولائی (اے پی پی):پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیر سے بدھ تک آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 22 جولائی سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث صوبہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔