خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر، شانگلہ اور سوات میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (یو ایس اے آر) ملبے تلے دبے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکالنے کے لئے دن رات سرگرم عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوان تباہ شدہ پلوں …

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر، شانگلہ اور سوات میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (یو ایس اے آر) ملبے تلے دبے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکالنے کے لئے دن رات سرگرم عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوان تباہ شدہ پلوں اور بند راستوں کو کھولنے میں بھی مصروف ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

موسم کی خرابی کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز ریسکیو مشن میں حصہ لے رہے ہیں اور دور دراز دیہات میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔مزید برآں پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے ہیں جہاں متاثرین کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ فوج کی جانب سے ایک دن کا راشن بھی ضرورت مند خاندانوں تک پہنچایا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ گھرانوں کو بستر اور ٹینٹ جیسی بنیادی اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔عوام نے ریلیف آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں