خیبر پختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں ، غیر معیاری کیچپ و چائنہ سالٹ برآمد

87
خیبر پختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں ، غیر معیاری کیچپ و چائنہ سالٹ برآمد
خیبر پختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں ، غیر معیاری کیچپ و چائنہ سالٹ برآمد

پشاور۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی وحلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں صوبہ بھر میں جاری ہیں، اس دوران غیرمعیاری کیچپ وچائنہ سالٹ برآمد کر لیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور،مردان ،خیبر اور ملاکنڈ میں خوراک سے وابستہ کاروباروں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ روڈ پشاور پر حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک پاپس یونٹ سیل کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے خواجہ گنج، تخت بھائی اور جھنڈے بازار میں کارروائیوں کے دوران دو گوداموں سے 500 کلو غیر معیاری کیچپ اور 40 کلو چائنہ سالٹ برآمد کرکے ضبط کر لیا ۔ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ تخت بھائی میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے دودھ کے نمونوں کی ٹیسٹنگ، پانی کی ملاوٹ پر دوکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ انسپکشن ٹیم نے مالاکنڈ، سخاکوٹ میں ناکہ بندی، خوراکی اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی، اس دوران 200 لیٹرز دودھ غیر معیاری ثابت ہونے پر تلف کر دیا گیا جبکہ اس دوران جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ضلع خیبر فوڈ سیفٹی ٹیم نے لنڈی کوتل بازار میں موبائل ٹیسٹنگ لیب سے چائے کی پتی، دودھ، مصالحہ جات ،گھی، نمک ،اور کولڈ ڈرنکس کے نمونوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کی چیکنگ کے دوران 40 لیٹرز غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد ہونے پر تلف کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کے مطابق اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے متعلقہ حکام کو شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔