اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سپیرئیر یونیورسٹی کے تعاون سے ایک روزہ اتھلیٹکس کوچنگ سیمینار 7 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین (ریٹائرڈ) نے بتایا کہ سیمینار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور سیمینارز میں ملک بھر سے کھلاڑیوں، کوچز اور تعلیمی اداروں کے سپورٹس ٹیچرز کی کثیر تعداد شرکت کرے گی جس میں …
ایک روزہ اتھلیٹکس کوچنگ سیمینار 7 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سپیرئیر یونیورسٹی کے تعاون سے ایک روزہ اتھلیٹکس کوچنگ سیمینار 7 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین (ریٹائرڈ) نے بتایا کہ سیمینار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور سیمینارز میں ملک بھر سے کھلاڑیوں، کوچز اور تعلیمی اداروں کے سپورٹس ٹیچرز کی کثیر تعداد شرکت کرے گی جس میں ورلڈ کوالیفائیڈ لیکچرارز مختلف امور پر لیکچرز دیں گے۔
اس کےلئے علاوہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سپیرئیر یونیورسٹی کے تعاون سے ایک روزہ پہلی سپیرئیر قومی مردوں اور خواتین کی تیز ترین ریس کے مقابلے 8 اکتوبر کو پنجاب سٹیڈیم، لاہور میں منعقد ہونگے جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
بریگیڈیئر وجاہت حسین نے کہا کہ فاتح مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے جن میں پہلا انعام 1 لاکھ روپے، دوسرا انعام 50 ہزار روپے، تیسرا انعام 25 ہزار روپے اور 4 سے 8 پوزیشن ہولڈرز کے لئے دس، دس ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔








