خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز، روڈ سائیکلنگ مقابلے اختتام پذیر، مردان کی ٹیم کی تین گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن

پشاور۔ 06 فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز میں روڈ سائیکلنگ کے مقابلے ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئے۔ مقابلوں میں صوبے بھر سے نوجوان سائیکلسٹس نے شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن و سائوتھ ایشیا سائیکلنگ کنفیڈریشن سید اظہر علی شاہ تھے جبکہ ڈائریکٹر پی ڈی اے ریگی ماڈل ٹاؤن …

پشاور۔ 06 فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز میں روڈ سائیکلنگ کے مقابلے ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئے۔ مقابلوں میں صوبے بھر سے نوجوان سائیکلسٹس نے شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن و سائوتھ ایشیا سائیکلنگ کنفیڈریشن سید اظہر علی شاہ تھے جبکہ ڈائریکٹر پی ڈی اے ریگی ماڈل ٹاؤن سہیل فیروز نے بھی خصوصی شرکت کی۔

روڈ سائیکلنگ مقابلوں میں مردان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3 گولڈ میڈلز حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ پشاور کی ٹیم 3 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی جبکہ ہزارہ ڈویڑن کی ٹیم نے برانز میڈل حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی سید اظہر علی شاہ نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹس گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں سائیکلنگ کے فروغ کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ مقابلوں کے انعقاد میں آرگنائزنگ سیکریٹری نثار احمد نے کلیدی کردار ادا کیا۔