اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جھوٹ کی سیاست دفن ہو رہی ہے، ہری پور میں قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کا وژن کامیاب ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ سب سے پہلے تو تمام منتخب اراکین اسمبلی …
خیبر پختونخوا میں جھوٹ کی سیاست دفن ہو رہی ہے، ہری پور میں قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کا وژن کامیاب ہوا،انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جھوٹ کی سیاست دفن ہو رہی ہے، ہری پور میں قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کا وژن کامیاب ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انجینئر امیر مقام نے کہاکہ سب سے پہلے تو تمام منتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، ہری پور سے بابر نواز دو دفعہ پہلے بھی گوہر ایوب کو شکست دے چکے ہیں، اس حلقہ میں فتح کوئی بات نہیں ہے، یہ حلقہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ رہا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں جھوٹ کی سیاست دفن ہو رہی ہے، لوگ اب حقائق کے مطابق دن کو دن اور رات کو رات کہنے لگ گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں اپنے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سمیت تمام پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف نے ہری پور اور ہزارہ کو موٹروے کا تحفہ دیا، اس کے ساتھ گیس، بجلی سمیت تمام سہولیات فراہم کیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، آپ کی پولیس، انتظامیہ اور اساتذہ ہیں، آپ کا وزیراعلیٰ بھی ملازمین کو دھمکیاں دیتا رہا کہ آپ کو ادھر ٹرانسفر کر دوں گا، اس کے باوجود بابر نواز کا جیتنا حق و سچ کی جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ہارنے والا شخص الزام لگاتا ہے، آپ کو شکست کا اعتراف کر لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آپ کی حکومت تھی اور ہری پور میں ہمارے ساتھ محمد نواز شریف کا وژن تھا جو جیت کا سبب بنا۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران بھی سب کو پتہ چل گیا تھا کہ کون جیتے گا اور کون ہارے گا۔








