راولپنڈی۔21دسمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 19 دسمبر 2025 کو صوبہ خیبر پختونخوا میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک کر …
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، دو کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی۔21دسمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 19 دسمبر 2025 کو صوبہ خیبر پختونخوا میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے مزید پانچ خوارج کو مؤثر کارروائی کے ذریعے جہنم واصل کر دیا۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد بھارتی سرپرستی میں کام کر رہے تھے اور سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔ہلاک خوارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔
قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور وژن "عزمِ استحکام” کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








