خیبر پختونخوا میں 24 سے 27 جولائی تک بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے
خیبر پختونخوا میں 24 سے 27 جولائی تک بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جولائی (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں 24 سے 27 جولائی تک بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں بارشوں کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حساس علاقوں کے مقامی ندی نالوں اور برساتی نالوں میں فلیش فلڈ کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے کھڑی فصلوں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز اور سولر پینلز کو تیز ہواؤں سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کی ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی بروقت تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے اور سیلابی پانی عبور کرنے سے گریز کیا جائے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے دوران بچوں کو ندی نالوں، کھڑے پانی اور کھلے گڑھوں سے دور رکھا جائے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کسان فصلوں کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات کریں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مویشی پال افراد بارش اور تیز ہواؤں کے دوران جانوروں کو محفوظ مقامات پر رکھیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کر رہا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر دی جائے۔








