صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی خیرپور کا اہم اجلاس ضلعی الیکشن کمشنر خیرپور کے زیر صدارت ان کے آفس میں منعقد ہوا جس میں خواتین ووٹرز کے رجسٹریشن کو یقینی بنانے
خیرپور خواتین ووٹرز کے اندراج کے لئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
خیرپور ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی خیرپور کا اہم اجلاس ضلعی الیکشن کمشنر خیرپور کے زیر صدارت ان کے آفس میں منعقد ہوا جس میں خواتین ووٹرز کے رجسٹریشن کو یقینی بنانے اور مرد و خواتین ووٹرز کے درمیان صنفی فرق (Gender Gap) کم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں لوکل گورنمنٹ، محکمہ اطلاعات، تعلیم، سوشل ویلفیئر سمیت مختلف سرکاری محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران خواتین کے ووٹ کے اندراج کی اہمیت، مقامی سطح پر آگاہی اور مؤثر اقدامات پر غور کیا گیا شرکاء نے خواتین کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون و رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔








