عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں دانیال عزیر اور حنیف عباسی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے روکنے کی کوششوں میں …
دانیال عزیر اور حنیف عباسی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں
دانیال عزیر اور حنیف عباسی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، وہ قوم کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں ۔منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ،وہ جھوٹ در جھوٹ بولے جارہے ہیں ، اب ان کی ذہنی حالت یہ ہے کہ کبھی ان کو مسلم لیگ ن کے پانچ سال اچھے لگتے ہیں تو کبھی انہیں وقت سے پہلے انتخابات اچھے لگتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کے میدان اور قوم سے جھوٹ بولتے رہے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دانیال عزیر نے کہا کہ پناما کیس میں سابق وزیر اعظم کو شامل کرنا عالمی سازش تھی۔







