30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدبئی ، دس لاکھ درہم کی قیمتی اشیا مالک کو واپس کر...

دبئی ، دس لاکھ درہم کی قیمتی اشیا مالک کو واپس کر نے پر مصری ڈرائیور کو اعزاز عطا

- Advertisement -

دبئی ۔22اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پولیس نے مصری ٹیکسی ڈرائیو حمادہ ابو زید کو گاڑی سے ملنے والی دس لاکھ درہم کی قیمتی اشیا واپس کرنے پر اعزاز سے نوازا ۔

اردو نیوز کے مطابق دبئی میں البرشا پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد السویدی نے حمادہ ابو زید کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے تعریفی سند سے نوازا۔دبئی پولیس نے دیانتداری اور ذمہ داری کی اقدار کی مثال پیش کرنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اعزاز دبئی پولیس اور عوام کے درمیان کمیونٹی پارٹنر شپ کے کردار کو فعال بنانے اور اسے پھیلانے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پرحمادہ ابو زید نے کہا کہ ان قیمتی اشیا کو اس کے مالک کے حوالے کرنا ان کا فرض تھا اور سب کو ایسا ہی کرنا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515512

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں