دبئی ایرو اسپیس انٹرپرائز کا یونائیٹڈ ایئرلائنز سے 10 نئے بوئنگ 737-9 طیاروں کی خریداری اور طویل مدتی لیز کا معاہد ہ

دبئی۔28جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن کمپنی دبئی ایرو اسپیس انٹرپرائز نے امریکی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز سے 10 نئے بوئنگ 737-9 طیاروں کی خریداری اور طویل مدتی لیز کا معاہد ہ کیا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ طیارے اگست 2025 سے فروری 2026 کے درمیان ڈی اے ای کے حوالے کیے جائیں گے،دبئی ایرو اسپیس انٹرپرائز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیروز تاراپور نے اس …

دبئی۔28جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن کمپنی دبئی ایرو اسپیس انٹرپرائز نے امریکی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز سے 10 نئے بوئنگ 737-9 طیاروں کی خریداری اور طویل مدتی لیز کا معاہد ہ کیا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ طیارے اگست 2025 سے فروری 2026 کے درمیان ڈی اے ای کے حوالے کیے جائیں گے،دبئی ایرو اسپیس انٹرپرائز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیروز تاراپور نے اس معاہدے کو شمالی امریکا میں ادارے کی مسلسل موجودگی کا عکاس قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہماری حالیہ پیش رفت کا تسلسل ہے، جس میں ہم نے یونائیٹڈ کے لیے ایک ایئر بس A321neo بھی حاصل کی تھی۔ ہم یونائیٹڈ ایئرلائنز کو ان کی مسلسل کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں اور آنے والے برسوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔بوئنگ 737-9، 737 میکس سیریز کا حصہ ہے، جو کہ جدید ایوی ایشن ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

یہ جہاز اپنے سابق ماڈلز کے مقابلے میں 20 فیصد کم ایندھن استعمال کرتا ہے اور اس کے ماحولیاتی اثرات بھی واضح طور پر کم ہیں۔ ساتھ ہی مسافروں کے آرام اور فضائی تجربے کو بھی بہتر بناتا ہے۔دبئی ایرو اسپیس انٹرپرائز کے پاس اس وقت 750 طیاروں کا بیڑا موجود یا زیر انتظام ہے، جن میں سے 225 طیارے بوئنگ کمپنی سے ہیں۔ کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اپنی فلیٹ کی وسعت جاری رکھے گی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔