دبئی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) دبئی میں گزشتة 2 روز سے صبح سے گہری دھند چھائی ہوئی ہے اور اس نے ایک کمبل کی طرح پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جمعہ کی صبح تک یہی صورت حال برقرار رہنے کی توقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں بھی گہری دھند چھائی رہی ہے۔دھند کی وجہ سے دبئی کے ہوائی اڈوں اور ابوظبی …
دبئی نے گہری دھند کا کمبل اوڑھ لیا،نمی میں اضافہ

مزید خبریں
دبئی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) دبئی میں گزشتة 2 روز سے صبح سے گہری دھند چھائی ہوئی ہے اور اس نے ایک کمبل کی طرح پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جمعہ کی صبح تک یہی صورت حال برقرار رہنے کی توقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں بھی گہری دھند چھائی رہی ہے۔دھند کی وجہ سے دبئی کے ہوائی اڈوں اور ابوظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد پروازوں کی آمد ورفت میں تاخیر ہوئی ہے اور دونوں شہروں میں شاہراہوں پر ٹریفک بھی جام رہا ہے۔اماراتی پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دھند کے دوران کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے محتاط انداز میں ڈرائیونگ کریں۔








