دبئی چیمبر آف کامرس کا کورین بزنس کونسل کے قیام کا اعلان

دبئی۔25اکتوبر (اے پی پی):دبئی چیمبر آف کامرس نے کورین بزنس کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔وام نیوز کے مطابق تاکہ کورین بزنس کونسل کے قیام کا مقصد دبئی اور جمہوریہ کوریا میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنا اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند مواقع کی راہ ہموار کر نا ہے۔ جمعہ کو کونسل کی افتتاحی سالانہ جنرل میٹنگ، جس کی میزبانی حال ہی …

دبئی۔25اکتوبر (اے پی پی):دبئی چیمبر آف کامرس نے کورین بزنس کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔وام نیوز کے مطابق تاکہ کورین بزنس کونسل کے قیام کا مقصد دبئی اور جمہوریہ کوریا میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنا اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند مواقع کی راہ ہموار کر نا ہے۔

جمعہ کو کونسل کی افتتاحی سالانہ جنرل میٹنگ، جس کی میزبانی حال ہی میں دبئی چیمبرز میں کی گئی تھی، میں شرکاء نے اہم ترجیحات کی نشاندہی کرتے ہوئے اور آنے والے مہینوں کے منصوبوں بشمول ان ایونٹس کے آئندہ شیڈول پر تبادلہ خیال کیا ۔اپنی سرگرمیوں کے ذریعے، بزنس کونسل کا مقصد دبئی اور کوریا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانا ہے، جس میں دونوں بازاروں میں کاروباری برادریوں کے لیے سب سے زیادہ امید افزا شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔

مزید خبریں