دبئی ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام لیموزین اور ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈرائیور سے بات چیت کرنے کیلئے مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کا خود کار سسٹم بھی نصب ہوگا۔الامارات الیوم کے مطابق دبئی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں مواصلاتی ادارے کے سربراہ خالد العوضی نے کہا ہے کہ دبئی میں چلنے والی ٹیکسیوں اور لیموزین …
دبئی کی ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی کا اعلان

مزید خبریں
دبئی ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام لیموزین اور ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈرائیور سے بات چیت کرنے کیلئے مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کا خود کار سسٹم بھی نصب ہوگا۔الامارات الیوم کے مطابق دبئی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں مواصلاتی ادارے کے سربراہ خالد العوضی نے کہا ہے کہ دبئی میں چلنے والی ٹیکسیوں اور لیموزین کو ”ٹچ ٹیکسی” میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ ٹچ ٹیکسی الیکٹرانک لیموزین ہے جس میں تمام الیکٹرانک سہولیات موجود ہیں۔اسی طرح کرایہ مقامی کرنسی کے علاوہ اپنے ملک کی کرنسی میں بھی معلوم کرسکتا ہے۔ ٹچ ٹیکسی میں تمام حفاظتی انتظامات رکھے گئے ہیں تاکہ مسافروں کا سفر اور محفوظ خوشگوار ہو۔








