اٹک۔ 21 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راٶعاطف رضانےکہا ہے کہ درخت لگا کر ہی ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارورلڈ فارسٹ ڈے کے موقع پرمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاس اسلم مارتھ اسسٹنٹ کمشنرحمیرہ شاہ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر اشفاق بشیر بٹھہ سی ای او ایجوکیشن ساجدہ مختار پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پروفیسر کالج جاوید صدیقی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشد خان،ایڈمن آفیسر سردار ظہیر احمد خان، پاپولیشن آفیسر ظفراقبال رحمانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ امسال شجرکاری مہم میں ضلع اٹک میں چار لاکھ ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے۔جن میں 50 ہزار سرکاری جنگلات میں 11ہزار دوسرے سرکاری اداروں میں ایک لاکھ نوے ہزار دفاعی محکموں میں اور ایک لاکھ پچاس ہزار نجی اداروں میں درخت لگائے جائیں گے۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہ تحصیل اٹک میں ایک لاکھ دو ہزار تحصیل فتح جنگ میں 82 ہزار پنڈگھیب میں 42 ہزار جنڈ میں 10 ہزار اور حسن ابدال میں ایک لاکھ 65 ہزار پودے لگائے جائیں گے.تمام سرکاری نیم سرکاری اور نجی ادارے اس مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نےکہاکہ پودےلگانےکےبعدان کی نگہداشت کابھی خیال رکھاجاۓگا۔ورلڈ فارسٹ ڈے کے موقع پر گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول گورنمنٹ گریجویٹ کالج گورنمنٹ ڈگری کالج براۓ خواتین،ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک اورغازی بھروتھہ نہرکےکنارےخصوصی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ڈی سی اٹک نے ضلع کےعوام سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپوراورموثرطورپرحصہ لیں۔