درست نظام تعلیم والے ملک کو کوئی بھی ترقی سے نہیں روک سکتا،وفاقی وزیربرجیس طاہر

گلگت۔13ستمبر (اے پی پی )وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہاہے کہ معاشرے میں تعلیمی اداروں کا ایک بہت اہم کردار ہے اوردرست نظام تعلیم رکھنے والے ملک کو کوئی بھی ترقی سے نہیں روک سکتاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روز اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مقالمہ کے زیر اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میںمعاشرے میں جامعات کا کردار پر خطاب کرتے …

گلگت۔13ستمبر (اے پی پی )وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہاہے کہ معاشرے میں تعلیمی اداروں کا ایک بہت اہم کردار ہے اوردرست نظام تعلیم رکھنے والے ملک کو کوئی بھی ترقی سے نہیں روک سکتاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روز اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مقالمہ کے زیر اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میںمعاشرے میں جامعات کا کردار پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ شعراءو ادیب اور صحافی بڑا قیمتی اثاثہ ہے جو اپنی قلم سے دنیابھر کی سیاسی ،سماجی اور معاشی نظام کی اصلاح کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آج ہم کتابوں کو بھول کر سوشل میڈیا او ر انٹرنیٹ کی دنیامیں آچکے ہیں جس نے ادب جیسے قیمتی اثاثے کو ہم سے دورکردیاہے ،ہمیں دوبارہ کتابوں کی طرف آنا ہوگا ،انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت نے اس ادبی میلے کا انعقاد کرکے میاں نواز شریف کا وژن کو پورا کیاہے ۔مقامی زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے جو اکیڈیمی بنے گی اس میں وفاقی حکومت بھرپور تعاون فراہم کریگی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply