اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 500 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک …
دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 500 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 100 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 51 ہزار کیوسک اور اخراج 44 ہزار 500 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 37 ہزار 900 کیوسک اوراخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 40 ہزار کیوسک اور اخراج 39 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 52 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 800 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 46 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 56ہزار 900 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 400 کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 6 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 16 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1549.84 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.719 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1241.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.224 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.221 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








