اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 42 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 500 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 35 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 37 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 100 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 54 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 600 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 600 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 500 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 300 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 16 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1490.61 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.683 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1213.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.113 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.208 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔









