دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

186
wapda
Water reservoirs

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 39 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار500 کیوسک اور اخراج 49 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 97 ہزار300کیوسک، اخراج2 لاکھ 97 ہزار300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 82 ہزار 200کیوسک اور اخراج 54 ہزار 300 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1546.00 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.579 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1235.40 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.836 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ ہے۔