دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17 ہزار 700 …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1488.96 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.610 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1199.25 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.204 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.141 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔