دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 800 کیوسک …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک،

دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 41 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 40 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 700 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 35 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 200 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 7 ہزارکیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 700 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 19 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 400 کیوسک۔ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1470.70 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.832 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،

ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1166.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.438 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔