واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 57 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 49 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 48 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 200 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 64 ہزار کیوسک اور اخراج 63 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 80 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 80 ہزار 600 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 55 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 700 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 800 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1465.93 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.551 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1157.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.029 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








