دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار کیوسک اور اخراج 47 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 300 کیوسک اوراخراج 42 ہزار 300 کیوسک

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار کیوسک اور اخراج 47 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 300 کیوسک اوراخراج 42 ہزار 300 کیوسک، خیرآبادپل پر پانی کی آمد 84 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 84 ہزار 900کیوسک،دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزارکیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار 600 کیوسک اوراخراج 96 ہزار 600 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 88 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 67 ہزار 800 کیوسک اوراخراج 57 ہزار 400 کیوسک

گدو بیراج میں پانی کی آمد 39 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 34 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 500کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کےمطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1465.08 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.507ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1161.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.172 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.263 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں