دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 72 ہزار کیوسک اور اخراج 72 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 40ہزارکیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 94 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 89ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 84 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 67 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 400 کیوسک،سکھربیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار200 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 200 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1464.40 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.484 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1161.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.179 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔