واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 69 ہزار …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 69 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 69 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1464.05 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.472 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1161.35 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.182 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.274 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








