واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 200 کیوسک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 86 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 86 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 63 ہزار 500کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 33 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 75 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 500 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 23 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 500 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1455.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.173 ملین ایکڑفٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1171.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.667 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.230 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








