دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار کیوسک اور اخراج 43 ہزارکیوسک

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار کیوسک اور اخراج 43 ہزارکیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 72 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 72 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کےاعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 67 ہزار 100 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 59 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 68 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 33 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 78 ہزار 700 کیوسک اوراخراج 58 ہزار 100 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار 600کیوسک اور اخراج 18 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 600 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1453.44 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.123 ملین ایکڑفٹ ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1171.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.670 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.226 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔