دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 39 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 36 ہزار 800 کیوسک، دریائے کابل(نوشہرہ کے مقام پر)پانی کی آمد 40 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 72 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 72 ہزار 900 کیوسک، جہلم (منگلاکے مقام پر) پانی کی آمد 37 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر) پانی کی آمد 29 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 500 کیوسک ہے۔

رپورٹ کے مطابق جناح بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 77 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک، تونسہکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 59 ہزار کیوسک،گدو کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 49 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 11 ہزار کیوسک، سکھرکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 6 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 58 ہزار 100 کیوسک، کوٹری پانی کی آمد 43 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں پانی کی آمد 19 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزار 400 کیوسک اور پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1437.18 فٹ جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے اور جمعہ کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.645 ملین ایکڑفٹ ہے۔ مزید برآں منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1165.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.347 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 640.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.028 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔